اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

لاہور: سرکاری اسپتال کا خاکروب سرجن کے فرائض انجام دینے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : غازی آباد اسپتال میں خاکروب سرجن اور مالی ڈاکٹر کے امور سرانجام دینے لگے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے آبائی شہر کی مثال اندھیر نگری چوپٹ راج جیسی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی فوٹیج حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا غازی آباد  اسپتال محکمہ صحت پنجاب کی عدم توجہ کا شکار ہوگیا۔


Sweeper becomes surgeon in Lahore hospital by arynews

محکمہ صحت کی نا اہلی کے باعث ایک خاکروب سرجن بن گیا، ڈاکٹروں کی کمی خاکروب اور مالی نے پر کردی۔ اے آر وائی نے اس خاکروب کی سرجری کرتے ہوئے فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک خاکروب ایک بچے کے ٹانکے لگارہا ہے اور اس کی مدد کرنیوالا کوئی اور نہیں اسپتال کا ہی مالی ہے۔

یہ اسپتال دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا ،اسپتال میں شام میں ایک ڈاکٹر، صبح میں دو ڈاکٹر، دو گائنا کالوجسٹ اور ایک ڈینٹل سرجن کی سیٹیں خالی ہیں، دس کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا غازی آباد ہسپتال مکینوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رہائشیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں