منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سے متعلق بڑا انکشاف، اہم رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (8 اگست 2026): ملک بھر میں گھی، دودھ اور کوکنگ آئل کے معیار پر بڑا سوال اٹھ گیا، تقریباً 36 فیصد نمونے صحت کے معیار پر پورے نہیں اترے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھی، کوکنگ آئل اور دودھ کے معیار سے متعلق تشویشناک انکشافات سامنے آئے۔

کمیٹی نے بتایا کہ 491 نمونوں میں سے 176 ٹیسٹ غیر معیاری نکلے، یعنی ملک میں دستیاب گھی، کوکنگ آئل اور دودھ کے تقریباً 36 فیصد نمونے صحت کے معیار پر پورے نہیں اترے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 204 بناسپتی گھی کے نمونوں میں سے 98 غیر معیاری پائے گئے جبکہ 146 مکسڈ کوکنگ آئل کے نمونوں میں سے 40 ناقص نکلے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بازار میں دستیاب پیک شدہ مصنوعات کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری دودھ، گھی اور کوکنگ آئل کے استعمال کے باعث نوجوانوں میں دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ملک بھر میں کھلے خوردنی تیل، گھی اور دودھ کا سروے کروانے کی ہدایت کر دی۔

احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں، علاقائی انتظامیہ اور متعلقہ ریگولیٹری حکام کو غیر معیاری اشیا کی چیکنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں