بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت اضافے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کی جانب سے گھی ملز بند کرنے کی دھمکی کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان و ناسپتی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر عمر ریحان شیخ نے ایف بی آر کے افسران کی گھی ملوں میں تعیناتی کے خلاف ملک بھر کی گھی ملیں غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پاکستان میں آج سونے کی قیمت

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ تک ہمارے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں گھی ملز بند کردیں گے۔

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گھی ملوں کی ہڑتال ایک دن کی نہیں بلکہ غیر معینہ مدت کی ہوگی، گھی اور تیل ملیں جمعہ کو مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ملک بھر میں سپلائی بند کردیں گی۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ شرائط واپس لے اور کاروبار دوست پالیسی اپنائے۔

ایف بی آر نے سیکشن 40 بی کے تحت ملک بھر کی گھی ملوں میں اہلکار تعینات کردئیے ہیں اور ایف بی آر اہلکاروں کی تعیناتی سے گھی انڈسٹری میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

پاکستان و ناسپتی مینیو فیکچررز ایسوسی ایشن نے 37 اے، ڈیجیٹل انوائسیز اور بینکوں میں دو لاکھ والی شرط کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ایف پی پی سی سی آئی کے صدر کے ہمراہ وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا۔

گھی اور کوکنگ آئل کے شعبے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ صرف مہنگائی میں اضافہ کرے گی بلکہ سپلائی چین کو بھی متاثر کرے گی، جس کے اثرات براہ راست عام صارفین تک پہنچیں گے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں