ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

’رمضان آتے ہی ہدایات دی جاتی ہیں کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 جون 2026): سپریم کورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت کا کہنا ہے کہ رمضان آتے ہی ہدایات دی جاتی ہیں کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو۔

سپریم کورٹ میں رمضان میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت مسابقتی کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عالمی منڈی میں پاک آئل کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ پاکستان میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں، یہ قیمت مقرر کرنے کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

وکیل مسابقتی کمیشن نے کہا کہ حکومت نے رمضان پیکیج دیتے ہوئے کوکنگ آئل کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی، ہم نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کو قیمتیں کم کرنے کا کہا، ہم ایسوسی ایشن ہیں ہدایات آگے دے سکتے ہیں لیکن قیمتیں کم کروانا اختیار نہیں۔

اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کہ اگر کوئی ہدایات پر عمل نہ کرے تو ایسوسی ایشن کیا کر سکتی ہے؟ وکیل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے صرف ہدایات گھی بنانے والے کمپنی ممبران کو بھیج سکتے ہیں، مسابقتی کمیشن نے ہمارے خلاف حکم جاری کر دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو کیسے ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں؟ وکیل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ صرف پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ ایسے ہی ہوتا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کہ آپ کی ایسوسی ایشن کیسے رجسٹرڈ ہے؟ تو وکیل نے بتایا کہ ٹریڈ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے اور اس کا کام ممبران کی ویلفیئر ہے۔

ایک موقع پر جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ رمضان آتے ہی ہدایات دی جاتی ہیں کمائی کا مہینہ ہے گھی مہنگا کر دو۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں