تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

غلاف کعبہ تیار، 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا

ریاض: حجازِ مقدسہ کے انتظامات پر نظر رکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل 9 ذی الحج کو انجام دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ہرسال کی طرح امسال بھی خانہ کعبہ کے لیے نیا غلاف تیار کرلیا جو  9 ذی الحج بروز پیر کو اسے تبدیل کیا جائے گا۔

رواں سال غلاف کعبہ (کسوہ) کی تبدیلی کا عمل شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں کسوہ کی دیکھ بحال کے حوالے سے تشکیل کردہ سرکاری کمیٹی نے رواں سال تیار ہونے والے خانہ کعبہ کے غلاف کا تفصیلی جائزہ لیا اور اُس پر نقش قرانی آیات، سنہری پٹی کو دیکھ کر اسے تیاری کے اعتبار سے مکمل قرار دیا۔

مزید پڑھیں: غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے تین میٹر بلند کردیا گیا

حرمین شریفین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کسوہ کو 9 ذی الحج کی صبح مخصوص گاڑی میں رکھ کر شاہ عبد العزیز آڈیٹوریم سے حرم لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ خاص قدرتی ریشم سے تیار کر کے اُس پر گہرا سیاہ رنگ چڑھا دیا جاتا ہے، غلاف کی اونچائی 14 میٹر جبکہ بالائی پٹی 95 سینٹی میٹر چوڑی اور 17 میٹر  رکھی گئی ہے۔

غلاف کعبہ کو ’’کسوہ‘‘ کہا جاتا ہے جو ہر سال ذوالحج کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے، اس کی جس کی تیاری میں ریشم اور روئی استعمال کی جاتی ہے اور سونے کے پانی سے اس پر آیات قرآنی کندہ کی جا تی ہیں۔

رواں سال یہ غلاف 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا جب کے بعد پرانے کسوہ کے ٹکڑوں کو بہ طور تبرک دوسرے ممالک کی اہم شخصیات کو بھیجا جائے گا۔

غلاف کعبہ مکے کے علاقے قوم الجود میں قائم فیکٹری میں کی جاتی ہے جہاں درجنوں کاریگر شبانہ روز کی محنت، مہارت اور عقیدت مندی سے اسے تیار کرتے ہیں۔

شاہ سلمان کے حکم پر گزشتہ برس فیکڑی میں نئی اور جدید مشینیں لگائی گئیں جس کے بعد کسوہ کی نفاست اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا، سیاہ کپڑا امسال بھی اٹلی سے درآمد کیاگیا۔

خیال رہے کہ سارا سال انتظار کرنے والے کروڑوں مسلمان غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پرروح منظر براہ راست ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہیں یہ مناظر دنیا بھر میں براہ راست دکھائے جاتے ہیں جو توحید کے پروانوں کے دلوں کی تسکین اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -