site
stats
حیرت انگیز

غلافِ کعبہ تیار، جمعرات کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ المکرمۃ: اس سال تبدیل ہونے والا غلافِ کعبہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی لاگت تقریباً ڈھائی کروڑ ریال کے قریب آئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  ہر سال کی طرح امسال بھی غلافِ کعبہ 9 ذوالحجہ کو جمعرات کے روز تبدیل کیا جائے گا، اس سال بننے والے غلاف کا تخمینہ تقریبا دو سے ڈھائی کروڑ ریال یعنی ڈالرز کے حساب سے اس کی قیمت 66 لاکھ ڈالرز تک آئی۔

غلافِ کعبہ تیاری میں تقریباً 9 ماہ کا وقت لگا اور اسے 200 سے زائد مزدورں نے تیار کیا، سعودی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کارخانے میں تیار ہونے والے غلافِ کعبہ میں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے۔

امسال تیار ہونے والے غلافِ کعبہ میں 670 کلو گرام خالص ریشم اور کڑھائی کے لیے سونے چاندی چڑھے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔ نو ذوالحجۃ وقوفِ عرفہ کے دن کعبۃ اللہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا اور پرانے غلاف کو بطور ہدیہ مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان کو دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں غلافِ کعبہ “کِسوہ” تیار کرنے والے کارخانے کے جنرل مینیجر محمد باجودہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کارخانے کی تمام مشینوں کو آئندہ برس نئی مشینوں سے تبدیل کر دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پڑھیں: غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تیاری کے مراحل

انہوں نے کہا کہ سعودی سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ’کسوہ‘ کی تیاری پر مامور کاری گروں اور ہنر مندوں کی دوسری کھیپ بھی سامنے لائی جائے تاکہ نئے لوگ اس مقدس کام کے لیے پہلے سے تیار ہوں۔

محمد باجودہ نے مزید کہا کہ اس وقت غلافِ کعبہ تیار کرنے والے کارخانے میں کام کرنے والے کاریگر سعودی ہیں اور ان کی بڑی تعداد 40 سے 60 برس کے درمیان ہے تاہم اب نوجوانوں کو بھی اس کام کی طرف راغب کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top