جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب (17 مارچ 2026): اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آئی آر جی سی (ایرانی پاسدارانِ انقلاب) کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو گزشتہ رات ایک حملے میں مار دیا ہے۔

ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنا دیا، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سلیمانی کی ہلاکت ایران کے ’’کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے‘‘ کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ ایرانی کمانڈروں کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی۔

تاحال اس حوالے سے ایران کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کون ہیں؟


1964 میں پیدا ہونے والے سلیمانی نے نوجوانی میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) میں شمولیت اختیار کی اور وقت کے ساتھ تنظیم میں ترقی کرتے ہوئے ایران-عراق جنگ کے دوران ایک بٹالین کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، بعد ازاں انھوں نے آئی آر جی سی کی متعدد ڈویژنز کی کمان بھی سنبھالی۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

2019 سے وہ بسیج فورسز کے سربراہ تھے، جو آئی آر جی سی کے تحت ایک نیم فوجی رضاکار تنظیم ہے جس کے تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار اہلکار ہیں، اور اس طرح وہ ایران کے داخلی سیکیورٹی نظام میں ایک اہم شخصیت تھے۔

ایرانی حکومت کے مضبوط حامی سمجھے جانے والے سلیمانی پر امریکا، یورپی یونین، برطانیہ اور کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک اور تنظیموں کی جانب سے پابندیاں بھی عائد ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں