جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

جاپانی ساحل پر پُراسرار کشتی، پانچ ڈھانچے اور 2 سر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپانی جزیرے ساڈو کے ساحل پر برآمد ہونے والی پراسرار کشتی سے پانچ انسانی ڈھانچے اور دو سر برآمد ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پُر اسرار کشتی جاپان کے جزیرے ساڈو کے ساحل سے برآمد ہوئی ہے جس کے بیرونی حصّے پر کورین زبان کے حروف درج ہیں۔

جاپانی ساحل سے برآمد ہونے والی کشتی میں سے پانچ انسانی ڈھانچے اور دو سر ملے ہیں تاہم پولیس اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کرسکی ہے کہ یہ دو سر ان ڈھانچوں میں سے کسی ہیں یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاپانی ساحلوں پر ان پُر اسرار کشتیوں کا ملنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے یہاں پہلے بھی ایسی پُر اسرار کشیتاں برآمد ہوتی رہی ہیں جس میں میں انسانی باقیات برآمد ہوتی ہیں یا وہ کشیتاں خالی ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر یہ کشیتاں خالی ہوتی ہیں اور ان کشیتوں کا تعلق شمالی کوریا سے ہوتا ہے، پہلے یہ افواہیں گرم تھی کہ ان سے ملنے والی باقیات ان افراد کی ہیں جو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ آن سے بغاوت کرکے شمالی کوریا سے فرار ہونے والوں کی ہوسکتی ہیں۔

دوسری افواہ یہ پھیلی ہوئی ہے کہ شمالی کوریا کے باشندے غربت کے باعث گہرے پانیوں میں جاکر پچھلیاں پکڑنے پر مجبور ہیں اور اسی دوران وہ کسی حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ْ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں