بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے پروگریسوگروپ آف فلور ملز کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین میاں محمد شفیق، خلیق ارشد اور ماجد عبداللہ نے عبد العلیم خان کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا، کام کرنے والی فلور ملز سے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹے کے لیے کام کرنے والی ملزگندم کی قلت کا باعث بنتی ہیں،فلور ملز کے بجلی کے بلوں سے اُن کی ورکنگ کا تعین کریں گے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک کو حقیقت پسندانہ پالیسی اپنانےکی ہدایت کی ہے،حکومت پرگندم خریداری اور بار دانے کا غیرضروری بوجھ ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چاول اور چینی کی طرح گندم بھی نجی شعبے کے پاس ہونی چاہیے۔

گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے،علیم خان

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں