تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ریسٹورنٹ میں بھوت کی ویڈیو وائرل

لندن : انگلینڈ کے شہر یارک میں واقع ایک ریستورنٹ میں کیمرے نے بھوت کی طرح ایک پراسرار شہ کو اپنے اندر قید کرلیا۔

جن بھوتوں سے متعلق واقعات تو اکثر منظر عام آتے رہتے ہیں لیکن اگر حقیقت میں کم ہی لوگوں کو جن بھوت نظر آتے ہیں جن لوگوں کو جن بھوت نظر آتے ہیں وہ یقین کرتے ہیں اور کچھ افراد ایسے ہوتےہیں جو اندیکھی چیزوں پر یقین نہیں کرتے لیکن شمالی انگلینڈ کے شہر یارک کے علاقے بوتھہیم میں واقع ایک ریستورنٹ میں بھوت کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

جی ہاں! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ریستورنٹ میں میزوں کی صفائی میں مصروف ویٹر کے پیچھے ایک لڑکی کو چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریستورنٹ کے اسٹنٹ مینیجر 32 سالہ اسمتھ لی نے بتایا کہ میں اتوار کی صبح سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کررہا تھا کہ میں نے ویڈیو میں ریستورنٹ کی ویٹریس مولی کے پیچھے ایک بچی کو چلتے دیکھا۔

اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

اس کا کہنا تھا کہ ویڈیو دیکھ کر مولی بھی اسی طرح چونکی جیسا میں چونکا تھا۔

بار کے اسٹنٹ مینیجر نے بتایا کہ اس سے قبل شراب خانے میں آنے والے کسٹمرز نے بھی غیر معمولی سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی جس میں اوپر کمرے میں کسی بچے کے رونے کی آوازیں بھی شامل ہیں۔

ریستورنٹ کی ویٹریس مولی نے کہا کہ وہ صفائی کے دوران کسی کو اپنے محسوس کررہی تھی جس بعد اسمتھ کو مزید یقین ہوگیا کہ یہ بھوت ہے۔

اسمتھ کا کہنا تھا کہ میں بھوتوں پر یقین نہیں رکھتا لیکن یہ ویڈیو دیکھنے کےبعد مجھے کافی حد تک یقین ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متعدد صارفین کایہ کھڑکی سے آنے والے روشنی ہے جبکہ کسی کچھ افراد کا کہنا تھا یہ صرف باتیں ہوسکتی ہیں لیکن ایسا حقیقت میں نہیں ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی شہ ایک چھوٹی لڑکی لگ رہی ہے اور یہ بہت عجیب بات ہے خاص طور پر ہالووین سے ایک ہفتہ قبل ایسے مناظر نظر آنا بہت عجیب ہے۔

ویڈیو دیکھنے والی ایک صارف نے کہا کہ ’میں ہمیشہ سے یہ سوچتی تھی کہ یہ آسیب زدہ جگہ ہے‘۔

Comments

- Advertisement -