تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

گھوسٹ ہنٹر نے برسوں سے بند اسپتال میں کیا دیکھا؟

جن بھوتوں کی موجودگی کا جدید آلات کے ذریعے پتہ لگانے والا برسوں سے بند اسپتال میں پہنچا تو انسانی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کی جگہ کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

ماضی کچھ مخصوص افراد ہوتے تھے جو جنات و بھوتوں کے حوالے کام کرتے تھے لیکن جب سے جدید ٹیکنالوجی کا راج شروع ہوا ہے کئی لوگوں نے جن بھوتوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

ایسی ہی ایک کوشش امریکی گوسٹ ہنٹر (جنات و بھوت کا پتہ لگانے والا) 23 سالہ کالانی اسمتھ نے امریکی ریاست ٹینسنسی کے ایک پراسرار اسپتال میں کی ہے۔

ریاست میں 1910 میں قائم کیے گئے اسپتال جہاں ٹی بی مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا اور اس اسپتال میں 40 سے 50 مریضوں کو رکھنے کی جگہ تھی، کچھ برس اس اسپتال میں مریضوں کا علاج کیا گیا جہاں 1926 میں 400 مریضوں کا علاج کیا جانے لگا تاہم کچھ برس بعد اس اسپتال کو بند کردیا گیا۔

اس اسپتال میں انسانی لاشوں کو ٹھکانے کی ایک جگہ بھی ہے جس کی ویڈیو امریکی نوجوان نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کی۔

رات کی تاریکی میں اسپتال کا دورہ کرکے بنائی گئی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید خوف میں مبتلا ہوگئے۔

کالانی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاشوں کو ٹھکانے لگانے کی جگہ جو اس دور میں تجرباتی علاج کےلیے استعمال ہوتی آج کے دور میں ‘بدترین تشدد’ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اسپتال کی عمارت میں لاشیں ٹھکانے لگانے کی اپنی علیحدہ جگہ تھی جو 500 فٹ لمبی ایک سرنگ جیسی تھی جہاں سے لاشوں کو ٹھکانے لگایا جاتا تھا اور نیچے سے اوپر کی جانب سے سپلائی بھی فراہم کی جاتی تھی۔

ٹک ٹاک پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں کالانی کے علاوہ بھی کسی کی آواز آرہی ہے جیسے کوئی کہہ رہا ہو’ ہائے، آپ کے کیا حال ہیں سر’۔

Comments

- Advertisement -