تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ویڈیو: کوکنگ شو میں پراسرار مخلوق کی آمد! پھر کیا ہوا؟

انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی غیر مرئی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے مگر کچھ لوگ بہادر بھی ہوتے ہیں جو پراسرار آوازوں کو سننے کے باوجود اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

آپ نے اس سے پہلے جن، بھوتوں یا انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے کئی واقعات سنے ہوں گے مگر یہ واقعہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کی میزبان ندا یاسر نے کنگ شو میں جن کی آمد سے متعلق واقعہ سنایا جسے ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’حویلی میں بچے کے رونے کی آوازیں‘: پاکستانی اداکاروں کے ساتھ پیش آنے والے پُراسرار واقعات

ندا یاسر نے بتایا کہ ’میں ایک کنگ شو کی میزبانی کررہی تھی، اُس میں جو شیف تھے وہ میٹھے کے پروگرام کرتے تھے، انہوں نے بڑا پیالہ چینی سے بھر کر میز پر رکھا اور کسی کام سے نیچے جھکے، وہ جب واپس آئے تو پیالے سے چینی غائب تھی‘۔

میزبان نے بتایا کہ ’ایسی بہت ساری چیزوں کا ذاتی تجربہ رہ چکا ہے جبکہ بہت سارے لوگ ایسے ہی حالات کا سامنا کر بھی رہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -