تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

خشک سالی کے باعث قدیم شہر کے آثار برآمد

امریکا کی سمٹ کاؤنٹی میں آبی ذخیرہ خشک ہونے پر شہر نمودار ہوا، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست یوٹاہ کے راک پورٹ اسٹیٹ پارک میں ایک بڑا آبی ذخیرہ ہے، ملک میں جاری خشک سالی کے بعد اس کا پانی کم ہوتے ہوتے صرف 26 فیصد پر آیا تو کئی برس بعد راک پورٹ کے اس قدیم شہر کے آثار دکھائی دئیے جسے گھوسٹ ٹاؤن کہا جاسکتا ہے۔

یہاں پرانے گھروں کے ٹوٹے پھوٹے آثار ملے، بعض عمارتوں اور گھروں کی بنیادیں بھی دکھائی دی گئیں، تاہم اکثریت علاقہ ہموار اور سپاٹ ہے، اس کا جائزہ لیا گیا تو ایک وسیع علاقے پر آثار ملے جو کم ازکم ستر سال پرانے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹاہ اسٹیٹ پارک میں راک پورٹ شہر کی بنیاد 1860 میں رکھی گئی تھی۔ جہاں لگ بھگ دوسو گھرانے رہا کرتے تھے، تاہم وہاں ایک ڈیم بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تو 1950 کے عشرے میں آبادی وہاں سے منتقل ہوگئی تھی، یہ لوگ قدرتی تالاب نما بڑی جھیل کا پانی استعمال کررہے تھے اور گرمیوں میں یہاں کشتیاں بھی چلا کرتی تھیں۔

پھر دھیرے دھیرے یہ علاقہ خشک ہونا شروع ہوا اور اس علاقے کا پورا نام ’ایکو‘ تھا، تاہم بعد میں دوبارہ یہاں پانی بھرآیا اور اب موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دوبارہ خشک ہورہا ہے۔ اس کمی کو بہت سے طریقوں سے پورا کرنے کے کی کوشش کی گئی۔ اطراف کے لوگوں نے یہاں اپنے وسائل سے پانی پہنچایا لیکن یہ تالاب اب تیزی سے خشک ہورہا ہے جہاں ایک چوتھائی ہی پانی رہ گیا ہے ۔ اس کے بعد ہی یہاں ایک متروک بستی کے آثار نمودار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست یوٹا ان دنوں بدترین خشک سالی کا شکار ہے، رواں سال جون میں گورنر سپنسر کاکس نے حالیہ خشک سالی کے دوران عوام سے بارش کے لئے اجتماعی دعا اور نماز استسقا میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب خدا ہی ہماری مدد کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -