منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

گھوٹکی میں زہریلا پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی میں زہریلی زرعی دوا کی بوتل میں پانی ڈال کر پینے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمر 4 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

ایک بچہ گذشتہ روز جاں بحق ہوا، ایک بچہ آج جان کی بازی ہار گیا، محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہے

یہ پڑھیں: زہریلا کھانا کھانے سے 2 نوجوان جاں بحق، 25 کی حالت غیر

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے اور آپس میں قریبی عزیز ہیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کھیل رہے تھے، کپاس پر سپرے کرنے والی کیڑے مار دوا کی خالی بوتل میں سب بچوں نے پانی ڈال کر پیا تو حالت غیر ہو گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں