منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللہ نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی(22 فروری 2026): پولیس کو رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی پولیس کو رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللہ پولیس کے سامنے سرینڈر کر گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کے مطابق، رونتی کے کچے میں گزشتہ ایک ماہ سے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ گھیرا تنگ ہونے اور پولیس کے مسلسل دباؤ کے باعث دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکو ثنا اللہ نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈاکو ثنا اللہ قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت سینکڑوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور حکومت کی جانب سے اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 13 افراد کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں