ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

گھوٹکی: کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 9 ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

(7 نومبر 2025): گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 ڈاکو ہلاک کر دیے۔

ڈی ایس پی اوباڑوکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کئی ڈاکوؤں کے ساتھی زخمی بھی ہوئے، مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ڈی ایس پی کے مطابق آپریشن میں ہلاک 6 ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، گزشتہ روز کچےکے ڈاکوؤں نےحملہ کر کےپولیس اہلکار سمیت 7 افراد کوقتل اور 14 کو زخمی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں