منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

اسٹال لگانے پر دو گروپوں میں جھگڑا، گرم تیل 10 سالہ بچی پر گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر گھوٹکی میں پکوڑوں کا اسٹال لگانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اس دوران گرم تیل 10 سالہ بچی پر گر گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گھوٹکی کے علاقے قادر پور میں اسٹال لگانے پر دو گروپ لڑ پڑے اس دوران گرم تیل 10 سالہ بچی پر گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی آنکھ متاثر ہوئی۔

بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے گمبٹ اسپتال ریفر کردیا۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ مخالفین نے جان بوجھ کر بیٹی پر گرم تیل گرایا۔

پولیس نے واقعے کی مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی سندھ نے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن قانونی معاونت، تحفظ ،مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں