بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اور خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں، واقعہ گھوٹکی کے علاقے محمد پور کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کا انجن چند بوگیوں کے ساتھ تیز رفتاری سے کئی کلومیٹر آگے نکل گیا جبکہ سات بوگیاں پیچھے رہ گئیں تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد الگ ہونے والی بوگیوں میں سوار مسافر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ چار گھنٹے سے زائد وقت تک بوگیوں میں پھنسے رہے اور انہیں بروقت متبادل انتظام فراہم نہیں کیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بوگیوں کو واپس لے جانے یا مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے انتظامات تاحال مکمل نہیں کیے جا سکے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ بوگیوں کے انجن سے الگ ہونے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں