site
stats
سندھ

سعید الزماں صدیقی نے پوری زندگی آئین کی پاسداری کی، غوث علی شاہ

کراچی: سابق وزیر اعلیٰ سندھ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنی پوری زندگی آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گذاری۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ نے گورنر ہاؤس میں مقیم سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی نے ہمیشہ سے آئین و قانون کی نہ صرف پاسداری کی بلکہ اپنی پوری زندگی بھی اصولوں کے تحت ہی گذاری۔

پڑھیں: ’’ گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے 4 ناموں پر مشاورت جاری ‘‘

سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں مزید تحریر کیا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا آج ہم ایک زبردست قانون دان سے محروم ہو چکے ہیں، ان کی کمی ہمشیہ محسوس کی جاتی رہے گی۔

دریں اثناء سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے ہمراہ تعزیت کی۔

مزید پڑھیں: ’’ نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست ‘‘

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سابق وزیر داخلہ داخلہ ذولفقا ر مرزا نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے مجھ سمیت میرے اہل خانہ کو بھی صدمہ پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سچے پاکستان ، ہمدردا ور شفیق انسان تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک ماہر قانون سے محروم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آئین و قانون کی پاسداری کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top