راولہنڈی (2 دسمبر 2025): جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 رہنماؤں سمیت 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، 18 ملزمان کے منقولہ غیر منقولہ جائیداد ضبط کیے جانے سے متعلق کارروائی کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ کارروائی ضابطہ فوجداری 88 کے تحت شروع کی جائے، متعلقہ ریونیو آفیسرز کو منقولہ غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں، 18 ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مؤخر
اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں شیخ راشد شفیق، زرتاج گل، عمر ایوب، محمد احمد چٹھہ، بلال اعجاز، رائے حسن نواز خان، رائے مرتضیٰ خان، اشرف خان سوہنا، چوہدری محمد آصف، شکیل احمد نیازی، عظیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، حیدر محمود اور حمزہ لطیف اشتہاری شامل ہیں۔
31 اکتوبر 2025 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی مقررہ سماعت کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا تھا۔
9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت سے متعلق پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمات کی آئندہ سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کمپلیکس میں ہوگی، اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک ملزم کو پیش کیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور متعلقہ اداروں کو جاری نوٹیفکیشن میں ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات کی گئی تھی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج امجد علی شاہ کریں گے، عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


