The news is by your side.

Advertisement

کرس گیل کا وزیر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل نے وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری دعائیں آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی سرجری کامیاب ہو اور آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔

براہ راست اپ ڈیٹ: وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری

کرس گیل اکثر و بیشتر اپنے ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی کرکٹرز سے رابطہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل احمد شہزاد کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے چکے ہیں جبکہ لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے پر اظہار افسوس بھی کر چکے ہیں۔

کرس گیل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی سیریز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں