منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

استاد غلام علی کی بھارتی ریاست کیرالہ میں شاندار پرفارمنس

اشتہار

حیرت انگیز

کیرالہ : بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود استاد غلام علی نے بھارتی ریاست کیرالہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے پرستاروں کا دل جیت لیا۔

پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں نہیں پر فارم کرنے دیں گے، انتہا پسند تنطیم شیو سینا کی دھمکیاں خود بھارتی شہریوں نے مسترد کردیں، انتہا پسندوں کے ایک نہ چلی اور کیرالہ میں بھی پاکستانی گلوکار استاد غلام علی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔

استاد غلام علی ایسے سر بکھیرے کے حاضرین جھوم اٹھے کنسر ٹ میں کیرالہ کے وزیراعلی بھی شریک ہوئے، استاد غلام علی نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل استاد غلام علی نے کلکتہ میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں