پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے پاک افغان بارڈر کھولا جب کہ شمالی وزیرستان غلام خان بارڈر بھی آج سےکھول دیا گیا ہے۔
مشیراطلاعات اجمل وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ طورخم، غلام خان بارڈر سےبڑی مال گاڑیوں کی آمدورفت6دن میں 24گھنٹےہوگی، دونوں ممالک میں تجارت سےلاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےافغان عوام کی مشکلات کومدنظررکھتےہوئےسرحد کھولنےکافیصلہ کیا، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سےدونوں ممالک کےباہمی روابط کوبھی دوام ملےگا۔
اجمل وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر طورخم، غلام خان بارڈر پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے گا، ہفتےکا ایک دن پیدل آمدورفت والےمسافروں کیلئے مخصوص ہوگا۔
صوبے میں کورونا کی صورتحال پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا سدباب کیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکم عملی مؤثر ثابت ہوگی، کےپی میں اب تک 1لاکھ24ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں، کےپی میں6536کوروناسےمتاثرمریض صحتیاب ہوچکےہیں جب کہ 24گھنٹے کےدوران3416 تشخیصی ٹیسٹ ہوئے۔
اجمل وزیر نے کہا کہ 241 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کاعلاج کیا جا رہاہے،آکسیجن کی سہولت سےآراستہ بستروں کی تعداد1375ہے، کورونامریضوں کیلئے343وینٹی لیٹرمختص ہیں،صرف77پر مریض موجودہیں۔