The news is by your side.

Advertisement

غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات

کراچی: وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سندھ حکومت کی سفارش پر 21 گریڈ کے افسر کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دی ہے۔

غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، وہ اسپیشل برانچ میں بھی بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کیس میں بڑی پیش رفت ، آئی جی سندھ کی چھٹی

خیال رہے کہ اس سے قبل کامران فضل کو کچھ عرصہ قبل ہی انسپکٹر جنرل سندھ لگایا گیا تھا، تاہم دعا زہرا کیس کے دوران بچی کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے انہیں کام سے روک دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں