اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

55 سالہ شخص بھی نویں کا امتحان دینے والوں میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ: پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 55 سالہ غلام قادر نامی شخص نے نویں جماعت کے امتحانات میں شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ علم کے حصول کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے 55 سالہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے مجھے بھی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

غلام قادر نے ماضی کی ناکامیوں کے باوجود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں میٹرک کے امتحانات میں 2 بار ناکام ہوچکا ہوں مگر اس کے باوجود میرا حوصلہ بلند ہے اور ابھی تک ہمت نہیں ہاری۔

کراچی : میٹرک امتحانات میں نقل کرانے اور پیپر لیک کرنے میں ملوث گینگ گرفتار

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے آخری بار 13 سال قبل نویں جماعت کا امتحان دیا تھا اور اس بار میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دے رہا ہوں، میں یہ امتحان پاس کروں گا اور اس کے بعد بھی اپنی تعلیم جاری رکھوں گا۔

غلام قادر کا مزید کہنا تھا کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور میں ہر قیمت پر سیکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں