منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی‘ غلام سرور خان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مزہ نہیں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔

غلام سرورخان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مزہ نہیں آرہا ہے، اس مرتبہ مخالف امیدواراتنا مضبوط نہیں، اپوزیشن تقسیم ہوگئی ہے، پی ٹی آئی مضبوط ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ منصورحیات کے مقابلے میں کسی نے ٹکٹ کی درخواست نہیں دی، بیٹے کو ٹکٹ پارٹی نے دیا تھا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل غلام سرور خان کے صاحبزادے این اے 63 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات میں غلام سرور خان نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے -59 راولپنڈی اور این اے-63 راولپنڈی سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور بعدازاں انہوں نے این اے-63 کی نشست خالی کردی تھی۔

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ضمنی انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2،2 نشستوں پرپولنگ جاری ہے اور 600 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر35 حلقوں میں 92 لاکھ 93 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار727 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں