The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’غربت مٹاؤ پروگرام‘‘ کل سے شروع ہوگا

اسلام آباد : پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام “احساس اور کفالت” کا آغاز کل سے ہوگا، وزیر اعظم عمران خان تقریب میں باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان کی جانب سے غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام کل سے شروع ہوگا اس پروگرام کا نام “احساس اور کفالت”رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے موقع پر پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، ابتدائی مرحلےمیں 120ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس حوالے سے کل ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں وزیر اعظم پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، ذرائع کے مطابق غربت مٹاؤ پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پہلابڑا قدم اٹھارہے ہیں، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اس سلسلے میں چین کے تجربات سے استفادے کی پوری کوشش کریں گے، فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں