سڈنی : آسٹریلیا میں ایک گھر کی چھت پر نظر آنے والے 16 فٹ لمبے اژدھے نے دیکھنے والوں میں خوف وہراس پھیلا دیا،
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کی آنکھیں اس وقت پھٹی کی پھٹی رہ گئیں، جب انہوں نے ایک دومنزلہ گھر کی چھت پر ایک بہت بڑے اژدہے کو چھت سے گزر کر ایک درخت پر جاتے ہوئے دیکھا۔
پانچ میٹر لمبا اژدہے کے گزرنے کے اس منظر کو وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل کمیروں میں مخفوظ کرلیا کیونکہ ایسا خوفناک اور حیران کن منظر انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
Normal things in Australia pic.twitter.com/KW3oN8zIwO
— Levandov (@Levandov_2) August 27, 2023
اس حوالے سے سانپوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قالین کی کھال جیسی رنگت والے اژدہے اپنے مضبوط پٹھوں کی وجہ سے درختوں پر باآسانی چڑھ سکتے ہیں
اس کے منہ میں 80 سے 100 کے درمیان چھوٹے دانت ہوتے ہیں لہٰذا اگر ایک بڑا کسی کو پکڑ لے تو اس کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے،
اس حوالے سے بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں کہ جس میں یہ پالتو بلیوں اور کتوں کو کھا جاتا ہے حالانکہ ان میں پرندے، چھپکلی اور چھوٹے ممالیہ جانور کھانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔