تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جرمنی میں غائب ہونے والی 48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد

برلن: چند ماہ قبل جرمنی میں 48 ٹن وزنی کرین چوری ہوئی جسے ملک بھر میں ڈھونڈا گیا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم کرین کو مصر سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں گم ہونے کے بعد مصر سے ملنے والی کرین کے واقعے نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جرمنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں مگر چوروں نے ایسا کام دکھایا کہ کسٹم حکام کو خبر تک نہ ہوئی کہ ایک بھاری بھرکم کرین چوری کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ملک پہنچا دی گئی ہے۔

یہ گزشتہ 19 مارچ کا واقعہ ہے کرین کے مالک نے پولیس کے پاس چوری کی شکایت درج کرائی، کرین کا نمبر اور اس کی دیگر تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں، پولیس نے متعدد مقامات پر کرین کو تلاش کیا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پانچ ہزار یورو انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

کرین کے مالک کا کہنا ہے کہ کرین کی قیمت 2 لاکھ یورو ہے اور اسے آخری بار جرمنی کے علاقے اے 38 میں ارفورٹ کی طرف لے جاتے دیکھا گیا تھا۔

بیس مارچ کو جرمنی کے اخبارات میں بھی کرین چوری کی خبریں شائع ہوئیں، بحری اور بری بندرگاہوں کو بھی کرین کی چوری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

تین ماہ بعد کرین کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ مصر کے شہر اسکندریہ پہنچا دی گئی ہے اور اسکندریہ کے کسٹم حکام کے پاس ہے، کرین چور اسے سمندر کے راستے مختلف ممالک سے گزار کر مصر لے گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -