بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سمندر کی گہرائیوں میں چھپی دیو ہیکل ‘فینٹم جیلی فش’ کی نایاب ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کے ساحل کے قریب نایاب دیو ہیکل فینٹم جیلی فش دیکھی گئی، جس کی جسامت اسکول بس کے برابر ہے۔

ارجنٹائن کے قریب کولوراڈو کے سمندر میں کم یاب دیوہیکل فینٹم جیلی فِش دیکھی گئی ہے، جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس فش کو عام طور پر "دی جیائنٹ فینٹم جیلی فش” کہا جاتا ہے اور یہ سمندر کی سب سے پراسرار مخلوقات میں سے ایک ہے۔

دیوہیکل جیلی فش سمندر میں آٹھ سو تیس فٹ نیچے دیکھی گئی، اس کی جسامت میں تقریباً اسکول بس کے برابر ہے جبکہ اس کی چوڑائی تین اعشاریہ تین فٹ اور چار ربن نما بازو دس میٹر سے زائد لمبے ہوسکتے ہیں۔

جیلی فش کے لمبے بازو، جو گلابی رنگ کی ربن نما نظر آتے ہیں، زہریلے ٹینٹیکلز نہیں ہیں، یہ بازوؤں کا استعمال چھوٹی مچھلیوں کو اپنے شکار کے طور پر پکڑنے کے لیے کرتی ہے۔

سائنسدانوں نے اس مخلوق کو دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیا، اس تحقیقاتی ٹیم نے اس کے علاوہ 28 ممکنہ نئی انواع بھی دریافت کیں،جن میں مرجان، کیڑے، سیکنڈ، سمندری گھونگھے اور سی اینیمون شامل ہیں۔

مہم کی چیف سائنسدان ڈاکٹر ماریا ایمیلیہ براوو نے کہا "ہم ارجنٹائن کے گہرے سمندر میں اس سطح کی حیاتیاتی تنوع کی توقع نہیں کر رہے تھے، اور یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ یہاں زندگی سے بھرپور ہے۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں