تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

دنیا کا سب سے اونچا روبوٹ انسانی سواری کے لیے تیار

ٹوکیو: جاپانی ماہر نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسا روبوٹ تیار کرلیا جس میں بیٹھ کر سواری کی جاسکتی ہے اور اسے اپنی مرضی سے چلایا جاسکتا ہے۔

جاپانی انجینیئر کا روبوٹ کے اندر سوار ہونے کا خواب پورا ہوگیا۔

انجینیئر نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا جس میں بیٹھ کر سواری کی جاسکے۔ 8.5 میٹر اونچے اور 7 میٹرک ٹن وزنی زرد رنگ کی روبوٹ نما گاڑی میں سوار ہونے کے لیے چیئر لفٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

چھوٹے سے کاک پٹ میں روبوٹ کے بازو اور پیروں کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے لیور موجود ہے۔

روبوٹ کے ساتھ منسلک بازو نما بندوق 140 کلو میٹر کی رفتار سے فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چوالیس سالہ جاپانی انجینیئر اپنے بنائے گئے روبوٹ کو 930 ڈالر فی گھنٹے کرایے پر دینے کے لیے بھی تیار ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -