تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا کراچی والوں کو تحفہ

کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور تحفہ سامنے آگیا۔کے ڈی اے کے ‏تعاون سے منوڑا جزیرے پر تفریحی مقام بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضی وہاب نے منوڑا ‏ساحل کا دورہ کیا اور جزیرے کو تفریحی مقام میں بدلنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک زبردست تفریح مقام بنانے ‏جارہے ہیں یہاں چھوٹے ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے تاکہ شہری کھانوں سے لطف اندوز ‏ہوسکیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک اس پر کام مکمل کریں گے یہ تفریحی جگہ منوڑا ‏پر اونچی چٹان پر بنایا جائے گا جہاں سے شہری ساحل پر بھی جاسکیں گے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے لئے بھی سہولتیں دستیاب ہوں گی ہماری کوشش ہے کہ کراچی ‏والوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -