تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گرمی کی سوغات گنے کا رس، راحت اور صحت ساتھ ساتھ

گنے کا ٹھنڈا ٹھار رس اگر پینے کو مل جائے تو گرمی میں فرخت بخشتا ہے اور جسم کو بے شمار کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور منرلز بھی فراہم کرتا ہے۔

موسم گرما میں تپتی دھوپ کے دوران اگر آپ گھر سے باہر سڑک پر ہوں، اور ایسے میں آپ کو گنے کے جوس کا اسٹال دکھائی دے جائے، تو آپ یقیناً اس کی طرف دوڑ پڑیں گے کیوں کہ گنے کا رس راحت بھی بخشتا ہے اور انسان کو توانا بھی بناتا ہے۔

گنے کے رس میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، امینو ایسڈ، تھیامین، ربوفلیون، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کو جلا بخشتے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ اعلیٰ معیار کے گنے سے نکالا گیا رس جس میں کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، امراض قلب میں مبتلا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

گنے کے رس میں موجود فائبر چربی جلانے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے جب کہ قدرتی مٹھاس جسمانی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے گنے کے رس کو موذی مرض کینسر کے خلاف بھی انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -