انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو وجود میں انسان سے بڑی اور عجیب و غریب شکل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گہرے سمندر میں شکار کے لیے جانے والے ماہی گیروں کے جال یا کانٹے میں اکثر اوقات ایسی آبی مخلوق پھنس جاتی ہے، جسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوتا۔
آبی ماہرین یا غوطہ خور اب تک سمندر میں موجود سیکڑوں مخلوقات دریافت کرچکے ہیں البتہ ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ایسی آبی مخلوقات ہیں جن تک رسائی تاحال حاصل نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل آپ نے انسانی دانتوں، ہونٹوں والی مچھلی کے بارے میں سُنا ہوگا یا ویڈیوز دیکھیں ہوں گی۔ اب اسپین کے ماہرین نے ایک ایسی دیو قامت مچھلی کو اسپین کوسٹ سے ریسکیو کیا جو نہ صرف عجیب الخلقت ہے بلکہ یہ وجود میں انسانی سے دگنی ہے۔
Gigantic sunfish ‘bigger than human’ freed from a net and released back into the sea pic.twitter.com/roJ2PjMjn1
— The Sun (@TheSun) October 26, 2021
رپورٹ کے مطابق اسپین کوسٹ کے گہرے سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے ماہرین نے جب جال کھینچا تو اُس میں ہزار کلو کی ’سورج مچھلی‘ پھنسی ہوئی تھی۔
اس مچھلی کی لمبائی 9 فٹ پانچ انچ کے قریب تھی، جسے ماہرین نے جال سے نکال کر دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا۔