بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر جیجی حدید کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتیہ امریکی ماڈل جیجی حدید اور ان کے اہل خانہ کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر دھمکی آمیز فون کالز موصول لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیجی حدید اور اہل خانہ دھمکی آمیز کالز کے باعث اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے امریکی ماڈل کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی۔

اسرائیلی حکومت نے جیجی حدید کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئیں پوسٹوں کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا تم پچھلے ہفتے سے سو رہی ہو یا یہودی بچوں کو قتل کیے جانے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟

انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ تمہاری خاموشی واضح کرتی ہے کہ تم کس کی حمایت میں کھڑی ہے، ہم تمہیں دیکھ لیں گے۔

جیجی حدید کا شمار اُن فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی رائے کا بغیر کسی دباؤ کے کھل کر اظہار کرتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکی ماڈل نے انسٹاگرام پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ملوث دونوں ممالک سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت زدہ کرنا آزاد فلسطین تحریک کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے، اس جنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔

امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے انتقامی کارروائیوں کو ہوا دی ہے، اس جنگ میں بے گناہ شہری وہ فلسطینی ہو یا اسرائیلی، کوئی بھی جانی نقصان کا مستحق نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں