بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

گلگت میں زلزلے کے آفٹر شاکس اور برفباری، متاثرین شدید مشکلات کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : گلگت اور بلتستان کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت کے علاقے جگلوٹ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی برفباری کی وجہ سے متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں،  جبکہ استور کے علاقے یونجی، ڈوئیاں و محلقہ علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

متاثرین کے مطابق زلزلےکےآفٹرشاکس اوربرفباری سےشدید مسائل پیدا ہوگئے، مکانات کی دیورایں منہدم ہونے کا خدشہ ہے لہذا حکومت جلد از جلد خیمے فراہم کرے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تیس گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف پڑنے کی وجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لکپاس کےمقام پر واقع روڈکوجزوی طورپرٹریفک کے لیے بحال کردیاگیا جبکہ کوئٹہ تفتان اور سکھر شاہرہِ دشت متاثر ہے۔

سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈی سی مستونگ، پی ڈی ایم اے اور لیوز حکام ریسکیو کے کاموں کے مقامات پر موجود ہیں اور ہیوی مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی نے اپیل کی ہے کہ عوام قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور راستوں میں پھنسے مسافروں کو انسانی بنیادوں پر جگہ فراہم کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں