ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستان کی سیاحتی حکمتِ عملی رنگ لے آئی: گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 مقامات میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کی سیاحتی حکمتِ عملی رنگ لے آئی اور گلگت بلتستان دنیا کے ٹاپ 25 مقامات میں شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عملی حکمتِ عملی اور ‘گرین ٹورازم’ کے موثر پالیسی فریم ورک کے باعث قومی سیاحت میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔

اعداد و شمار کے تحت سال 2025ء میں 10 لاکھ سے زائد عالمی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 820 فیصد کا ناقابلِ یقین اضافہ ہے۔

معروف عالمی میڈیا اداروں ‘بی بی سی’ اور ‘سی این این’ نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خاص طور پر گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین 25 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اس کامیابی کے پیچھے حکومت کی جانب سے 126 ممالک کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی ‘ویزا پرائر ٹو ارائیول’ کی سہولت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ نے گزشتہ دو برسوں میں ملک بھر میں 17 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے ‘ٹورازم آن دی پام’ نامی ای-پورٹل متعارف کرایا گیا ہے جس نے بکنگ اور معلومات کے حصول کو جدید اور سہل بنا دیا ہے۔

حکام کے مطابق ‘گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس’ نے 2026-27ء کے دوران مزید 10 نئے ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان نئے منصوبوں میں گڈانی اور سونمیانی کے ساحل سمیت ہنزہ کی خوبصورت وادیاں شامل ہیں، جس سے ساحلی اور پہاڑی سیاحت کو یکساں فروغ ملے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں