منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

آئینی مدت مکمل، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان : پانچ سال کی مقررہ مدت ختم ہونے پر گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کردیا گیا اور تمام وزرا،مشیر اور کورآر ڈی نیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری ہونے پر باضابطہ طور پر تحلیل ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے بعد تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈی نیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مراسلے اور گورننس ریفارمز 2019 کی شق 56 کے تحت کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے پر نگران سیٹ اپ کے قیام کی آئینی و انتظامی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اگلے عام انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے ضروری مشاورت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا نگران وزیراعلیٰ عہدہ سنبھالنے سے قبل حلف اٹھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی آرٹیکل 48 اے ٹو کے تحت کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں