جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(18 جون 2026): گلگت بلتستان میں نئی حکومت کے قیام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی اعلیٰ قیادت کی سطح پر مشاورت کا عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کی صوبائی تنظیم کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں پارٹی کی صوبائی تنظیم آج ہی اسلام آباد پہنچے گی، جہاں وہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ایک اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ چیئرمین کو گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابی نتائج پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس اہم اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری حکومت سازی کے حوالے سے پارٹی تنظیم سے حتمی مشاورت کریں گے۔

انہیں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے اب تک ہونے والے رابطوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد پی پی پی قیادت ان سیاسی رابطوں کی باقاعدہ منظوری دے گی اور حکومت سازی کے لیے حتمی ہدایات جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس موقع پر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ممکنہ وزراء کے ناموں پر بھی تفصیلی غور و خوض کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ جی بی میں حکومت سازی کا باقاعدہ عمل آئندہ تین روز میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں