منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

نلتر فائرنگ واقعے میں‌ اہم پیشرفت، تین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پیش آنے والے واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین اہم ملزمان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے تینوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت کے علاقے نلتر بالا جانے والی مسافر وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت7زخمی ہوئےتھے۔

مزید پڑھیں: گلگت میں‌ مسافر بس پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 7 زخمی

واقعے کے بعد گلگت بلتستان کے عمائدین اور علمائے کرام نے واقعےکو فرقہ ورانہ رنگ دینے سے روکنےکامطالبہ کیا، عمائدین نے تمام جماعتوں کو ایک جگہ بیٹھا کر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا۔

وزیراعلیٰ جی بی خالدخورشید نے واقعےکا نوٹس لے کر فوری کارروائی کاحکم دیا اور  قراقرم ہائی وے پر مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں