جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

گلگت: ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک عنایت کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

(5 اکتوبر 2025): گلگت بلتستان چیف کورٹ کے جسٹس ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کردی، جسٹس عنایت اور ڈرائیور دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی کو ریور ویو روڈ پر سیف الرحمن شہید اسپتال کے قریب کھاری کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان فیض اللہ فراق کا بتانا ہے کہ جج کی گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، دہشت گردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی طرف سے خطرے کی گھنٹی ہے۔

دوسری جانب پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے نامعلوم دہشگردوں کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین مولانا قاضی نثار احمد سمیت ان کے ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

وزیر اعلی جی بی نے دونوں واقعات کی فوری اور اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔دہشت گرد قانون کی گرفت اور عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھ کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں