تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گلگت: 50 بستروں پر مشتمل میڈیکل سینٹر کا افتتاح

گلگت: گلگت میں 50 بستروں پر مشتمل ایک میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اسپتال کا افتتاح زہرا آغا خان اور رحیم آغا خان نے کیا۔

میڈیا کو جاری کی گئی ریلیز کے مطابق یہ اسپتال گلگت کے پسماندہ علاقوں میں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس اسپتال کا قیام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے مستقبل کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف

aga-khan-post-1

گلگت سینٹر علاقے میں اعلیٰ اور جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرے گا اور گلگت کے دور دراز علاقوں بشمول گوپس، گرم چشمہ اور علی آباد میں موجود کلینکس کو گلگت کے مرکزی جدید طبی نیٹ ورک سے منسلک رکھے گا۔

زہرا آغا خان اور رحیم آغا خان نے رحیم آباد کے ایک اسکول اور آغا خان یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

Comments

- Advertisement -