تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سابق وزیراعظم گیلانی کا افغان طالبان سے مشروط مذاکرات کا مشورہ

ملتان: سابق وزیراعظم اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے طالبان سے مشروط مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہمیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، پُرامن افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’طالبان مثبت انداز میں بات کریں تو ہمیں اُن سے مذاکرات کرنا چاہیں‘۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ایک تضاد تھا کہ اسمبلیوں سے استعفےدیں جبکہ  ہم کہتے تھے پارلیمنٹ میں اور باہربھی عوام کےحقوق کی بات کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پارٹی کی سی ای سی کمیٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس پر ہم نے واضح اعلان کر کے پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرلیں‘۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’ہمارامنشور ہے کہ خواتین ،اقلیتیں، انسانی حقوق کا تحفظ ہوناچاہیئے‘۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورت حال کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے،  ہم کسی چور دروازےسے اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے کیونکہ پی پی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -