The news is by your side.

Advertisement

زرافے کی گردن میں پھنسے خطرناک تار کو نکالنے کی کوشش

افریقی ملک کانگو میں ایک زرافے کی گردن کے گرد خطرناک دھاتی تار پایا گیا جسے بڑی مشکل سے نکال کر زیبرا کی جان بچائی گئی۔

کانگو میں محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اس زرافے کو تکلیف میں پایا، انہوں نے غور کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ زرافے کی گردن کے گرد ایک دھاتی تار سختی سے لپٹا ہوا ہے جس سے وہ سخت تکلیف میں مبتلا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے زرافے کو بچانے کے لیے رسیوں کے ذریعے اسے کھینچ کر نیچے گرایا، اسے بے ہوشی کی دوا دی گئی جس کے بعد اس کی گردن کے گرد لپٹی تار کاٹ کر پھینک دی گئی۔

تار نکالنے والے جانوروں کے ڈاکٹر نے زرافے کو جراثیم کش اور وٹامن کا انجکشن بھی لگایا۔

بعد ازاں زرافے کو آزاد کردیا گیا جس کے بعد وہ اچھلتا کودتا جنگل میں بھاگ گیا۔

ویڈیو بشکریہ نیشنل جیوگرافک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں