ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

15 سالہ لڑکی لاپتہ، پولیس تلاش کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : دادا کےلیے اخبار خریدنے کےلیے گھر سے نکلنے والی 15 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر لیور پول کے علاقے انفیلڈ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی فرینچسکا ہمفریس اچانک لاپتہ ہوگئی ہے، جس کے باعث والدہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

دوشیزہ 6 پاونڈ لیکر اپنے دادا کےلیے اخبار خریدنے قریبی دکان پر گئی تھی لیکن کافی وقت گزرنے کے باوجود واپس نہیں لوٹی۔

لاپتہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی بہت بھولی، معصوم ہے، اسے اگر کوئی چیز کھلائی جائے تو وہ آسانی سے کھالیتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کافی وقت گزرنے کے بعد بھی دوشیزہ گھر نہیں لوٹی تو اہل خانہ نے پولیس کو بیٹی کی گمشدگی سے تمعلق شکایت درج کرائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینچسکا انفیلڈ کے ایورٹن فری اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کی بیٹی اپنے ایک دوست سے متعلق مجھ سے جھگڑا کررہی تھی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کا موبائل فون ضبط کرکے اسے گھر میں ہی بٹھا لیا تھا لیکن ایک شام وہ اچانک فرار اپنے ایک دوست کے گھر جانے کی کوشش کی تھی تاہم اس کی والدہ نے اسے تلاش کرلیا تھا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کے بعد سے بہت پریشان ہوں، نہ نیند آرہی ہے اور نہ کچھ کھانے کو دل چاہ رہا ہے، میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ لمحات ہیں پتہ نہیں میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔

برطانوی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس دوشزہ کے لاپتہ ہونے سے متعلق شکایت درج کرائی گئی ہے تاہم ابھی تک ہم لڑکی کو تلاش نہیں کرپائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں