The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں نکاح کے فوری بعد لڑکی اغوا، گولیاں چل گئیں

پنجاب کے شہر نارووال میں نکاح کے فوری بعد لڑکی کو اغوا کر لیا گیا جب کہ مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں چلادیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ محلہ میراں شاہ میں پیش آیا جہاں نکاح کی تقریب ختم ہونے کے بعد ملزمان اسلحے کے زور پر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان نکاح والے دن لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لڑکی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

واقعے میں لڑکی کے دو رشتے دار فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہوں نے اغوا کے دوران لڑکی کو بچانے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں چلا دیں۔

بتایا گیا ہے کہ نسیم اختر نامی شخص کی 18 سالہ بہن کو ملزمان نے اغوا کیا جب کہ زخمیوں میں 35 سالہ نسیم اصغر اور 15 سالہ عامر حمزہ شامل ہیں۔

یہ واقعہ دو روز قبل بدھ کے دن پیش آیا ہے اور خبریں شائع ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک مغویہ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں