The news is by your side.

کراچی میں جوس لینے گئی لڑکی مبینہ طور پر اغوا

کراچی میں جوس لینے میڈیکل اسٹور جانے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال سے 15 سالہ لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا کو ‏ایک ہفتے سے زائد کا وقت بیت گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغوا کو 9 روز گزر گئے لیکن پولیس لڑکی کو بازیاب نہ کرا سکی، لڑکی ‏کے اغوا کا مقدمہ نیوکراچی تھانےمیں درج کیاگیا ہے۔

لڑکی والدہ کے ہمراہ 15 فروری کے روز سندھ گورنمنٹ اسپتال گئی تھی۔ والدہ نےاسپتال میں ‏میڈیکل اسٹور سے جوس لینےبھیجاتھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقدمے کے متن میں ‏کہا گیا ہے کہ بچی جوس لینےگئی تو واپس نہ لوٹ سکی۔

دوسری جانب اجمیر نگری میں نامعلوم افراد نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر چلے گئے۔ پولیس نے ‏بچی ‏کو قانونی تحویل میں لے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس نےبچی کی جان بچانےکیلئےاہل محلہ کی مدد سےایدھی بےبی کیئر منتقل کر دیا جب کہ ‏‏بچی کےوالدین کی تلاش کیلئےپولیس کالیڈی پولیس کیساتھ سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں