تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پولیو ورکرز کو مغلظات بکنے والی لڑکی کی گرفتاری ورہائی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو ورکرز کو گالیاں دینے پر لڑکی کو گرفتار اور بعد ازاں رہا کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ فقیرآباد کے علاقے میں مدینہ کالونی پیش آیا، جہاں پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ٹیم نے ایک گھر پر دستک دی تو دروازے پر موجود لڑکی نے ٹیم کے ساتھ بدکلامی کی اور گالم گلوچ شروع کردی۔

پولیو ٹیم کو گالیاں دینے پر مقامی پولیس نے لڑکی کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے تھانے منتقل کردیا، لڑکی کو گرفتار کرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا۔

دوسری جانب لڑکی کو گرفتار کرنے کے بعد مردانہ پولیس اسٹیشن میں رکھے جانے پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان تھانہ فقیر آباد پہنچے،جہاں گورنر خیبرپختونخوا نے پولیس کو لڑکی کو فوری ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت جاری کئے۔

گورنرشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کو رات بھر حراست میں رکھنا درست نہیں تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر لڑکی نے لیڈی ہیلتھ ورکر پر تشدد کیا، یہی نہیں لڑکی نے پولیو ورکر کو گھر میں حبس بے جا میں رکھا اور قتل کی دھمکی دی، بعد ازاں انتظامیہ کی مدد سے پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرک وبحفاظت بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو لیڈیز پولیس کی مدد سے والد سمیت حراست میں لیا گیا، انتظامیہ کے ساتھ معاملہ حل نہ ہونے پرپولیس نےملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کیا، اس کے بعد ملزمہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا،بعد ازاں ضمانت پررہا کردیاگیا۔

واقعے پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو دو دن میں تحقیقات مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری، ابتدائی 3دن کی کارکردگی رپورٹ تیار

واضح رہے کہ ملک بھر میں تیسری قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، مہم کے ابتدائی تین دن کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق 3روزہ پولیو مہم میں 34.3 ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوئی، ملک میں3 ،4 دسمبر انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم نے3روز میں87فیصد ہدف حاصل کر لیا، قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف 39 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہے۔

Comments

- Advertisement -