گوجرانوالہ : موبائل نمبر نہ دینے پر اوباش نوجوان کا لڑکی پر تشدد ، سر پھاڑ دیا -
The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ : موبائل نمبر نہ دینے پر اوباش نوجوان کا لڑکی پر تشدد ، سر پھاڑ دیا

گوجرانوالہ : موبائل نمبر نہ دینے پر اوباش نوجوان کا محنت کش لڑکی پر تشدد کرکے سر پھاڑ دیا، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شاہین آباد کی رہائشی انیس سالہ صباء غربت کے باعث لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالتی ہے ، آج صباء اپنے گھر سے کام کے لیے نکلی ہی تھی کہ اس دوران اوباش نوجوان یاسر نے چھیڑ چھاڑ کے بعد اسکا موبائل نمبر مانگا، جس پر صبا نے انکار کردیا۔

صبا کا سر پھاڑ دیا

انکار پر یاسر نے مبینہ پر تشدد کر کے صباء کا سر پھاڑ دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صباء کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، جہاں پر ڈاکٹرز اسے طبی امداد دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر تھانہ دھلے پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں