The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی:میٹرو اسٹیشن پر بس سے گر کر طالبہ جاں بحق

راولپنڈی:میٹرو اسٹیشن پر بس سے گر کر طالبہ جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر بس سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کےباعث پیش آیا، میٹرو بس ٹریک پرموجود کھمبے سےٹکرائی، شیشہ ٹوٹنے سے لڑکی ٹریک پر گری، جیسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکی۔

لڑکی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سمیرا کے نام سے ہوئی، سمیرا سر سید چوک کی رہائشی اور میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی۔

مطالبات نہ مانے گئے تو میٹرو بس بند کرکے احتجاج کیا جائے گا، طلبہ 

کالج کے طلبا کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر پہنچ گئی ، طلبہ کا کہنا ہے کہ 40 منٹ میں مطالبات نہ مانے گئے تو میٹرو بس  بند کرکے احتجاج کیا جائے گا اور حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

میٹرو بس سے گر کر خاتون کی ہلاکت کے بعد شہریوں نے ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتطامیہ نے ڈرائیور کو بھگایا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال کے آغاز میں لاہوراورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پرکام کرنے والی کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو مزدورجاں بحق ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں